قومی کانفرنس برائے ادب اطفال 20 اگست کو ملتان میں‌ہو گی

0
74

ملتان(جواں ادب رپورٹ) اُمید روشنی فورم پاکستان اور کرن کرن روشنی کے اشتراک سے قومی کانفرنس برائے ادب اطفال 20 اگست کو ملتان میں منعقد ہو گی۔کانفرنس میں پاکستان بھر سے بچوں کے ادیب شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ادیبوں کو کرن کرن روشنی، حکیم محمد سعید اور مظہر کلیم ایم اے ایوارڈز دیے جائیں گے۔

Summer Sale
کانفرنس میں معروف ناول نگار امجد جاوید، ندیم اختر، احمد عدنان طارق، ریاض عادل، عبدالصمد مظفر اور حافظ مظفر محسن ادب اطفال کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے کرن کرن روشنی کے مدیر علی عمران ممتاز سے 0301-7488695پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here