لاہور(ایس این این) بچوں کے معروف ادیب، ماہنامہ پیغام، آفاق انسائیکلوپیڈیا اور تعلیم و تربیت کے سابق مدیر اشفاق احمد خان کی والدہ انتقال کر گئیں. بچوں کے ادب سے وابستہ شخصیات نے اشفاق احمد خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. مرحومہ کی نماز جنازہ کل 27 نومبر کو 619 راوی بلاک اقبال ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی.