ادبی خبریں

اظہر عباس کی یاد میں احمد عدنان طارق کی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس

ڈاکٹر افضل حمید، فیاض ماہی، منصور اختر غوری ، ندیم اختر اور رانا راشد کا اظہر عباس کو خراج تحسین

رپورٹ : رانا راشد علی خان

بچوں کے نمائندہ ادیبوں کی کثیر تعداد کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ماضی میں بھی رہا ہے. بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ادیب اظہر عباس بھی بسلسلہ واپڈا ملازمت فیصل آباد میں تعینات رہے. اظہر عباس ملک بھر کے معروف رسائل و جرائد میں تواتر سے لکھتے رہے. بچوں کے لیے انھوں نے تین انگریزی ناول بھی تحریر کیے. گزشتہ دنوں کینسر سے ناگہانی وفات پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بچوں کے نامور ادیب اور ریٹائرڈ انسپکٹر احمد عدنان طارق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اور اظہر عباس مرحوم ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں اظہر عباس کی ادب اطفال کے حوالہ سے گراں قدر خدمات اور ان کی ادب پرور شخصیت پر اظہار خیال کیا گیا. صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف اور پاکستان رائٹرز پوائنٹ کے چیف آرگنائزر، گورنمنٹ گریجویٹ کالج پیپلز کالونی ستیانہ روڈ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افضل حمید ، معروف قانون دان و چیئرمین پاکستان رائٹرز پوائنٹ رانا راشد علی خاں ،درجن بھر کتابوں کے مصنف ، ناول نگار محمد فیاض ماہی ، بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ادیب اور پاکستان رائٹرز پوائنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈی او لٹریسی فیصل آباد منصور اختر غوری، عالمی شہرتِ یافتہ ، ملک گیر ایوارڈ یافتہ بچوں کے ادیب جنہوں نے پچاس سے زائد کتب لکھیں اور میزبان احمد عدنان طارق اور پاکستان میں کاروان ادب کو لے کر چلنے والے ، بچوں کے معروف ادیب اور ادیبوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک لیہ سے تعلق رکھنے والے ندیم اختر نے بھرپور گفتگو کی اور اظہر عباس سے وابستہ یادوں کے دریچے وا کیے اور ان کی شخصیت خصوصاً ادب اطفال کے حوالہ سے خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر افضل حمید نے کی۔ شرکاء نے اظہر عباس کی سادگی، شرافت، دیگر ادیبوں کی معاونت اور قومی کانفرنسز کے انعقاد کی سپانسر شپ کی تعریف کی. تقریب کے اختتام پر دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر کاروان ادب اطفال کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور عہد کیا گیا کہ کاروان ادب اطفال کو از سر نو بحال کر کے اظہر عباس کے ادھورے مشن کومکمل کرنے کے لیے کاروان ادب اطفال کی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔
اس سلسلہ میں بہت جلد فیصل آباد میں احمد عدنان طارق ، ڈاکٹر مبشر سعید باجوہ، عبدالرشید فاروقی ،ڈاکٹر افضل حمید، رانا راشد علی خان ، کاشف بشیر کاشف، یاور اقبال ، ناصر زیدی ، امجد حسین چھندی ، قاسم سرویا اور وسیم کھوکھر کو مدعو کر کے بہر ملاقات تقریب کا انعقاد کیاجائے گا ۔فیصل آباد چونکہ اہل قلم کا گھر سمجھا جاتا ہے اور یہاں بسنے والے اہل قلم نہ صرف یہ زمہ داری لینے کو تیار ہیں بلکہ ایک اچھے اور بڑے لیول پر تقریب کا اہتمام ممکن ہے۔ راقم الحروف نے بھی رائے پیش کی کہ پاکستان رائٹرز پوائنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ایسی تقریب منعقد کرانا آسان اور ممکن ہے ۔ بہرحال اس پر کاروان ادب اطفال کی کابینہ فیصلہ کرے گی ۔ کیونکہ کاروان ادب اطفال میں ندیم اختر ، کاشف بشیر اور وسیم کھوکھر نہایت شاندار تقاریب کا اہتمام کر چکے ہیں ۔ اس موقع پر ادب اطفال کے تابندہ ستاروں مرحوم قاسم گورایہ ، عبداللہ نظامی , کاشف سومرو ، محمد حسین سندھو ، عدنان جہانگیر اور ادیبہ ستارہ امین کومل کے شوہر مرحوم کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی ۔

رانا راشد علی خان 1990 سے بچوں کے ادب سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر افضل حمید اور رانا راشد علی خان نے عالم گیر تنظیم پاکستان رائٹرز پوائنٹ کے ذریعے ادب اطفال میں کئی تاریخ ساز کارنامے انجام دیے۔ رانا راشد علی خان کی سینکڑوں تحریریں بچوں کے مختلف رسائل کی زینت بن چکی ہیں۔ آج کل رانا راشد علی خان وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں اور ایک سرکاری یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button