ادبی خبریں
معروف مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی اعزاز یافتہ معروف نعت خواں شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر اہلِ علم و ادب اور نعتیہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔سید سلمان گیلانی نے نعتیہ شاعری اور نعت خوانی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنی منفرد آواز اور خوبصورت کلام کے باعث ملک و بیرون ملک شہرت حاصل کی۔ انہیں نعتیہ ادب اور فن میں خدمات پر مختلف عالمی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔مرحوم کی وفات پر ادبی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جا رہی ہے۔



