ملتان(جواں ادب) پاکستان رائٹرز ونگ، امیدروشنی فورم اور بزم احباب کے زیراہتمام جاسوسی ادب کے معروف ادیب اور ناول نگار مظہر کلیم ایم اے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پاک ٹی ہاؤس ملتان میں 3 اگست 2018ء کو شام 5 بجے منعقد ہو گا. اس تعزیتی ریفرنس کی صدارت اسد اریب کریں گے.عبداللہ نظامی، سجاد جہانیہ، عاطر شاہین، خواجہ مظہر نواز صدیقی، راحت وفا، شاکر حسین شاکر، سلیم ناز اور ڈاکٹر انوار احمد کے علاوہ مختلف ادبی شخصیات مظہر کلیم ایم اے کی شخصیت اور فن پر روشنی ڈالیں گی. تقریب کے آرگنائزر علی عمران ممتاز ، قاری عبداللہ اور ملک فیاض ہیں. شرکت کے لیے ان سے 0301-7888695 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.