بچوں کے ادیب اور تعمیر ادب کے مدیر عبداللہ نظامی کو قتل کر دیا گیا

0
130

لیہ(ندیم اختر سے) کوٹ سلطان لیہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ادیب اور تعمیر ادب لیہ مدیر اعلیٰ و صحافی عبداللہ نظامی کو آج لیہ میں فائرنگ کر کے بیوی سمیت قتل کردیا گیا. مقامی صحافیوں کے مطابق بچوں کے ادیب عبداللہ نظامی اپنی بیگم کے ہمراہ گاڑی پر جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کر دی. فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ نظامی اوران کی بیگم موقع پر جاں بحق ہو گئے. قتل کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی جا رہی ہے. عبداللہ نظامی کے قتل کی خبر پر ادب اطفال سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عبداللہ نظامی کی موت کو بچوں کے ادب کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے.

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here