معروف ادیب امجد جاوید کا اعزاز، پلاک ایوارڈ اور نقد انعام اپنے نام کر لیا

لاہور(ایس این این) معروف ناول نگار اور بچوں کے ادیب امجد جاوید کا ایک اور اعزاز. پنجاب ادارہ برائے زبان، فن و ثقافت (پلاک) کے زیر اہتمام سال2025ءمیں شائع ہونے والی بچوں کی پنجابی کتب پر “ پِلاک ایوارڈ”اور 2 لاکھ روپے انعام حاصل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا. ذرائع کے مطابق امجد جاوید کی کتاب “ ویلے دا کھڈاری” کو بچوں کے ادب کی بہترین کتاب قرار دیا گیا. امجد جاوید اس سے قبل بھی قومی سطح پر بچوں کے ادب میں کئی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں. پِلاک کی طرف سے تحقیق، ترجمہ نگاری، نثر، شاعری اور بچوں کے ادب کے شعبہ میں بہترین کتب پر اوّل، دوم اور سوم آنے والی کتب کے مصنفین کو بالترتیب دو لاکھ، ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا سرکاری سطح پر پلاک ایوارڈز کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز میں ہوتا ہے تحقیق کے شعبہ میں پہلا انعام ثناور چدھڑ (وگدی اے راوی)، دوسرا ڈاکٹر ظہیر حسن وٹو (تکنی) جبکہ تیسرا ڈاکٹر فاخرہ شجاع (پنجابی ادب وچ سیرتِ رسولﷺ) نے حاصل کیا اسی طرح ترجمہ نگاری کے شعبہ میں پہلا انعام ڈاکٹر افتخار احمد سلہری ( شکُنتلا، ڈرامہ)، دوسرا ثروت سہیل (سکھی جوڑا) جبکہ تیسرا حمید رازی (انھیر) نے حاصل کیا نثر کے شعبہ میں پہلا انعام اعجاز (سمیاں توں پار)، دوسرا سلیم شہزاد (وِرلاپ) جبکہ تیسرا رانا حماد افضل (ورتی واپری) نے حاصل کیا شاعری کے شعبہ میں پہلا انعام ڈاکٹر خاقان حیدر غازی (اپنی گل میں فیر کراں گا) اور دوسرا انعام ڈاکٹر ظہیر حسن وٹو (کانہہ دے بلُوں) نے جبکہ تیسرا انعام ڈاکٹر رزاق شاہد (چھیڑ دِلاں دا اِکتارا) اور حکیم ارشد شہزاد (درداں نال بھیالی) نے حاصل کیا بچوں کے ادب کے شعبہ میں پہلا انعام امجد جاوید (ویلے دا کھڈاری)، دوسرا انعام محمد شعیب مرزا (ببلو تے چندا ماموں) اور تیسرا انعام ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد (ساوا لاٹو گھمدا جاوے) نے حاصل کیا تحقیق اور ترجمہ نگاری کے شعبہ میں ڈاکٹر نبیلہ رحمن، ڈاکٹر جمیل احمد پال اور ڈاکٹر سعادت علی ثاقب، نثر اور بال ادب کے شعبہ میں ڈاکٹر ناصر بلوچ، محترمہ پروین ملک اور زاہد حسن، اسی طرح شعری ادب میں ڈاکٹر نوید احمد شہزاد، ڈاکٹر عباد نبیل شاد اور غلام حسین ساجد نے بطور منصفین فرائض سرانجام دئیے. بچوں کے ادب سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے امجد جاوید کو اس اعزاز پر مبارک پیش کی ہے.



