لاہور(جواں ادب) دعوۃ اکیڈمی شعبہ بچوں کا ادب کے تحت منعقدہ تربیتی ورکشاپس میں شرکت کرنے والے ادباء کی ادبی بیٹھک 5 اگست بروز اتوار دن گیارہ بجے جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی. دائرہ ادب اطفال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ادبی بیٹھک میں شعبہ بچوں کا ادب سے تربیت پانے والے تمام ادباء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے. اس تقریب کا مقصد بچوںکے ادیبوں کی ملاقات کے ذریعے تجدید تعلقات کے ساتھ ساتھ نئے رجحانات کے تحت بچوں کے ادب کی ترویج کے لیے راہیں متعین کرنا ہے. تقریب کے آرگنائزر ریاض عادل ہیں. بچوں کے ادیب اس تقریب میں شرکت کے لیے 0334-4086050پر رابطہ کر سکتے ہیں.