کم عمر بچوں کے لیے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ آنے کو تیار

0
114

کراچی(جواں ادب) بچوں کے معروف ادیب اور ماہنامہ ’’ساتھی‘‘کے سابق مدیر اعظم طارق کوہستانی کی زیر ادارت تیسری سے ساتویں جماعت تک کے بچوں کے لیے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ نامی رسالے کی اشاعت عمل میں لائی جا رہی ہے. بچوں کی عمر کے اعتبار سے اردو میں یہ ادب اطفال کا پہلا رسالہ ہو گا. اس رسالے کا پہلا شمارہ جلد منظر عام پر آنے کی اطلاعات ہیں. سوشل میڈیا پر اعظم طارق کوہستانی کے اعلان کے مطابق اس رسالے میں بچوں کی ذہنی استطاعت کے مطابق مواد شامل کیا جائے گا جس ادبی دلچسپی کے ساتھ ساتھ بچوں کو زبان و بیان کی تفہیم میں مدد ملے گی.

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here