کراچی (جواں ادب رپورٹ)کراچی سے بچوں کے ادب کی ترویج اور بحالی کے لیے قلم کار کے نام سے تنظیم کا قیام۔ قلم کار ادبِ اطفال کے فروغ کے لیے پاکستان بھر میں کام کرے گی۔ تنظیم کے نائب صدر اور انوکھی کہانیاں کے مدیر محبوب الٰہی مخمور کی جانب سے شئیر کی گئی معلومات کے مطابق بچوں کے ادب کے موجودہ حالات اور ادبی سماجی منظر نامے کے بغور مشاہدے کے بعد بچوں کے ادب کی بہتری کے لیے قلم کار کی تشکیل کی جارہی ہے۔قلمکار کے منتخب ذمے داران میں حنیف سحر(صدر)، علی حسن ساجد(سینئر نائب صدر)، محبوب الٰہی مخمور، صالحہ صدیقی(نائب صدر)، مصطفیٰ ہاشمی (سیکرٹری جنرل ) شامل ہیں۔ جبکہ اعظم عظیم اعظم کو جوائنٹ سیکرٹری،رؤف اسلم آرائیں، سمیر یاسین کو سیکرٹری نشر و اشاعت، خواجہ وقار احمد ، شاہنواز اعظم کو سیکریٹری مالیات مقرر کیا گیا ہے۔ تنظٰم کی مجلس مشاورت میں مهناز رحمن ، شمع زیدی، کاوش صدیقی ، شاہد علی سحر ، اقبال ناز ، یاسمین حفیظ شامل ہیں۔ قلم کار جلد ہی کراچی میں 8 سیشنز پر مشتمل ایک ملک گیر سیمینار منعقد کرے گی جس کی تفصٰلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی