بچوں کے رسالے بزم منزل کے مدیر محمد سعید سعیدی انتقال کر گئے

0
38

کراچی(ایس این این) بچوں کے معروف رسالے ماہنامہ بزم منزل کے مدیر محمد سعید سعیدی مختصر علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کر گئے. سوشل میڈیا پر راحت عائشہ ، عبدالصمد مظفر اور اعظم طارق کوہستانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی خبر کے مطابق محمد سعید سعیدی کو گزشتہ رات قولنج کے درد کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ شدت درد کے باعث ہسپتال میں ہی انتقال کر گئے. سعید سعیدی ادب اطفال کے متحرک ترین ادیبوں میں شمار ہوتے تھے اور نامساعد حالات کے باوجود بچوں کے لیے اپنا رسالہ باقاعدگی سے شائع کر رہے تھے. بچوں کے ادب سے وابستہ شخصیات نے محمد سعید سعیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے کو بچوں کے ادب کا انقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے. محمد سعید سعیدی 1983ء میں جنوبی پنجاب کے علاقے جلالپور میں پیدا ہوئے. انھوں نے کراچی میں تعلیم حاصل کی اورجامعہ کراچی سے ایم اے سیاسیات کرنے کے بعد کراچی ہی میں رہائش پذیر ہو گئے۔ وہ 1997ء سے بچوں کے لیے لکھ رہے تھے۔ انھوں نے ماہنامہ نشان منزل کراچی، ماہنامہ کسوٹی کراچی، ماہنامہ بزم منزل کراچی اور ہفت روزہ اخبار عزم پاکستان کی ادارت کی.اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بھی کام کر رہے تھے۔انھوں نےماہنامہ بزم منزل بچوں کے لیے 2006ء میں شروع کیا جو ان کی وفات تک شائع ہو رہا تھا۔ بچوں کے ادب پر آپ کی خدمات کے اعتراف میں مختلف سرکاری نجی اداروں و تنظیموں سے متعدد اعزازت پیش کیے گئے۔

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here