ادبی خبریں

بچوں کے معروف ادیب عبدالرشید فاروقی کا اعزاز

فیصل آباد(ایس این این) بچوں کے معروف ادیب عبدالرشید فاروقی کی ادبی خدمات پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علم کا عبدالرشید فاروقی پر ایم فل کا مقالہ. طالب علم جواد احمد نے یہ مقالہ جی سی فیصل آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ، ادیب اور اقبال شناس ڈاکٹر افضل حمید کی نگرانی میں مکمل کیا. “عبدالرشید فاروقی اور بچوں کا ادب” کے موضوع پر تحقیقی مقالہ ایم فل اردو کا آن لائن وائیوا آج منعقد ہوا جس میں جواد احمد نے بھرپور انداز میں اپنی تحقیق کا دفاع کیا. مذکورہ مقالے میں بچوں کے ادب میں عبدالرشید فاروقی کی بچوں کے ادب میں خدمات کا بھرپور احاطہ کیا گیا ہے. ڈاکٹر افضل حمید جو خود بھی بچوں کے ادب میں بہترین مقام کے حامل ہیں انھوں نے بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے ایچ ای سی کی منظوری سے یہ موضوع تفویض کیا تھا. انھوں‌نے بچوں کے ادب پر تحقیق کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے عبدالرشید فاروقی کو مبارک پیش کی ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button