کاروان ادب اطفال کا ادب اطفال پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں

0
191

لاہور(جواں ادب رپورٹ) کاروان ادب اطفال پاکستان نے ادب اطفال کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے. کاروان ادب اطفال کے مرکزی صدر اظہر عباس اور جنرل سیکرٹری محمد وسیم کھوکھر کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے کاروان ادب اطفال بچوں کے لیے ای کتاب اور ڈیجیٹل لائبریری کا آغاز کرنے جا رہا ہے. اردو میں بچوں کے ادب کو ریختہ کی طرز پر محفوظ کرنے کے لیے بچوں کی کہانیوں اور کتب کو ڈیجیٹل طرز پر منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے. بچوں کے نامور ادیبوں‌کی خدمات اور ویب ڈائریکٹری کی ترتیب بھی آخر مراحل میں ہے. جلد اس پراجیکٹ کو عام قارئین کے مطالعے کے لیے پیش کر دیا جائے گا.

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here