ماہنامہ “انوکھی کہانیاں” پر پی ایچ ڈی کی سطح پر تحقیق کا آغاز

0
327

فیصل آباد(ایس این این) بچوں کے ادب پر پی ایچ ڈی کے متعدد مقالہ جات تحریر ہو چکے ہیں لیکن بچوں کے رسائل پر اردو کی ادبی تاریخ میں تاحال پی ایچ ڈی سطح کا تحقیقی مقالہ تسوید نہیں ہوا تھا.بچوں کے ادب میں یہ اعزاز ماہنامہ انوکھی کہانیاں‌کو حاصل ہوا ہے. اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے پی ایچ ڈی کے طالب علم مبشر سعید فروغ ادب اطفال میں ماہنامہ انوکھی کہانیاں کا کردار پر اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کریں گے. مقالے کے نگران پروفیسرڈاکٹر افضل حمید کےمطابق ان کے تجویز کر دہ مو ضوع “فروغ ادب اطفال میں ماہنامہ انوکھی کہانیاں کا کردار ” کو بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں منظوری کی اجازت دی گئی. ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ادبی رسائل مخزن، نقوش، افکار وغیرہ پر اگر پی ایچ ڈی ہو سکتی ہے تو بچوں کے ادب کی ترویج کے لیے عشروں سے بے لوث خدمات انجام دینے والے جرائد ادب اطفال کو اس سے محروم کیوں رکھا جائے.انھوں نے اس موقع پر ڈاکٹر فخرالحق نوری، ڈاکٹر ہارون قادر اور ڈاکٹر ممتاز کلیانی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے شعبہ اردو کی طرف سے پیش کیے گئے بچوں کے ادب کی صحافتی تاریخ کا جائزہ رقم کرنے کی اجازت دی. ڈاکٹر افضل حمید کے مطابق بچوں کے ادب میں یہ اہم سنگ میل ہے. انھوں نے بچوں کے ادیبوں اور ماہنامہ انوکھی کہانیاں کے مدیر محبوب الٰہی مخمور کو بھی مبارک پیش کی.

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here