پروفیسر صابرفیاض کی بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب “بڑا آدمیَ”کی تقریب رونمائی

0
51

حیدرآباد(ایس این این) ادبی و ثقافتی تنظیم بزمِ ندیم حیدرآباد کے زیرِ اہتمام معروف ادیب،محقق اور مترجم پروفیسر صابرفیاض کی بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب “بڑا آدمیَ”کی تقریب رونمائی پریس کلب حیدرآباد میں منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت معروف دانش ور پروفیسر مرزا سلیم بیگ نے کی۔جبکہ پروفیسر فاروق دانش،پروفیسر عبدالطیف انصاری،پروفیسر عطاء اللہ خان،پروفیسر خلیل جبار،پروفیسر آصف اقبال ظہوری نے تقریب سے خطاب کیا۔

بزمِ ندیم کے چیئرمین ندیم خانزادہ نے تقریب کی نظامت کی۔پروفیسر مرزا سلیم بیگ نے کتاب ی اشاعت پر مصنف صابرفیاض کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کے دور میں بچوں کا تعلق دوبارہ کتاب سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔بڑا آدمی بچوں کی کہانیوں کی دلچسپ کتاب ہے اور اسے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے نقد انعام کا حق دار قرار دیا گیاہے۔ کتابوں کی اشاعت سے ملک میں بچوں کے ادب کے فروغ کی کوششوں میں مدد ملے گی۔صابرفیاض پختہ کار ادیب ہیں وہ گزشتہ پچیس سالوں سے متواتر بچوں کا ادب تخلیق کررہے ہیں۔کتاب کے مصنف صابرفیاض نے کہا کہ ہر بچہ اپنی دنیا کا شہزادہ ہوتا ہے، یہ خواب دیکھنے کی عمر ہوتی ہے، مگر سوشل میڈیا نے ان سے خواب چھین لیے ہیں۔

بچے کا رشتہ کتاب سے دوبارہ جوڑنے کی ضرورت ہے ، تاکہ ہمارے بچوں کو ان کے خواب دوبارہ مل سکیں۔تقریب کے دوسرے حصے میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت معروف شاعرہ رعنا ناہید رعنا نے کی۔جبکہ مہمانِ خصوصی فاروق اطہر سعیدی اور لاہور سے آئی شاعرہ روبینہ راجپوت اور مہمانِ اعزازی کراچی سے آئی شاعرہ قمرجہاں قمر تھیں۔کلام پیش کرنے والے دیگر شعراء میں یونس عظیم،نیر صدیقی ،توقیر نور ،ندیم خاور ،پروفیسر قاضی انعام،عثمان فائز،احمدعمران اویسی،مصطفی ایوب، وکیل شہزاد، حذیفہ قائم، ، بلال رؤف،اکبر جمال،احسن بخاری، شکیل فیروزآبادی اور دیگر شامل ہیں۔

تقریب میں حیدرآباد پریس کلب کے موجودہ صدر ساجد خانزادہ نے خصوصی شرکت کی، دیگر شرکاء میں شہر کی مختلف سیاسی،سماجی ، علمی اور ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here