ڈاکٹر عارف فرہاد کے اعزاز میں ایک پروقار شام

0
12

سیالکوٹ(وسیم کھوکھر سے)بزمِ علم و ادب ، پاکستان کے زیر ِ اہتمام معروف شاعر، محقق ، نقاد، دانش ور، ماہر تعلیم ، بانی حلقہ علم و ادب، مصنف کتب کثیرہ پاکستان ڈاکٹر عارف فرہاد صدر شعبہ اُردو مائی یونیورسٹی ، اسلام آباد کے اعزاز میں ایک پروقار شام منائی گئی ہے۔میاں محمد یوسف جنرل سیکرٹری بزمِ علم وادب، محمد عثمان ارشد جوائنٹ سیکرٹری بزمِ علم وادب، صائمہ اختر سینئر نائب صدر بزمِ علم و ادب،عکاشہ اصغر نائب صدر بزمِ علم وادب نے معزز مہمانوں کا پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا ۔

اس تقریب کی صدارت معروف شاعر ،دانشور، مصنف کتب کثیرہ پروفیسر سید عدید صدر شعبہ اُردو پنجاب کالج نے کی۔نعمت اللہ ارشد گھمن بانی و صدر بزمِ علم و ادب نے نظامت کے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ساجد حسین ساجد پی ایچ ڈی اسکالر نے حاصل کی ہے جبکہ سینئر شاعر اور مدیر ماہنامہ سرمد اقبال احمد ساجد نے ہدیہ نعت پیش کیا۔تقریب کے پہلے حصے میں نعمت اللہ ارشد گھمن نے صاحبِ شام ڈاکٹر عارف فرہاد کا مفصل تعارف اور ان کی مختلف ادبی جہتوں پر روشنی ڈالی۔ محمد ایوب صابر سرپرست بزم ِ علم و ادب نے ڈاکٹر عارف فرہاد کے فکرو فن پر اظہار خیال کیا۔
تقریب کے دوسرے حصے میں مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ممتاز شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔ مشاعرے میں شریک شعرا میں مبشر حسین ، محمد اسد علی وڑائچ، عبدالشکور بھلی، ساجد ہ چوہدری،قمر جاوید، فریحہ باجوہ، ڈاکٹر الیاس عاجز، عدیل احمد، تجمل حسین تجمل، مقبول احمد شاکر،افضل شریف صائم،تنویر عصری، محمود حیدرپیرزادہ، آصف علی علوی، ایوب صابر، ملک خالد محمود، ڈاکٹر عارف فرہاد اور پروفیسر سید عدید شامل تھے۔

بزمِ علم وادب ، پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عارف فرہاد کو ان کی گراں قدر علمی وادبی خدمات کے اعتراف میں علامہ اقبال گولڈمیڈل پیش کیا گیا۔اس تقریب میں ڈاکٹر یاسر ذی شان عظیمی اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ، شہزاد احمد مغل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ، خلیل الرحمٰن گھمن،طاہرہ رباب پی ایچ ڈی اُردو اسکالر، نفیسہ نذیر پی ایچ ڈی اُردو اسکالر،ثوبیہ رحمت پی ایچ ڈی اُردو اسکالر، پروفیسر ثمرن جٹھول، ندیم احمد، پاکیزہ سلیم، ظاہر محمود، ظفر بٹ اور ساجد کسانہ نے خصوصی شرکت کی۔

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here