معروف شاعر اور ادیب پروفیسر عنایت علی خان انتقال کر گئے

0
147

حیدر آباد(ایس این این ) معروف شاعر، ماہر تعلیم اور ادیب پروفیسر عنایت علی خان آج انتقال کر گئے. پروفیسر عنایت علی خان کی عمر 85 سال تھی .وہ کافی عرصہ سے علالت کا شکار تھے. پروفیسر عنایت علی خان 1935ء میں ریاست ٹونک میں پید اہوئے۔ نومبر 1948ء میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور حیدرآباد میں آ گئے۔ انھوں نے اردو کی درسی کتب برائے مدارس صوبہ سندھ مقابلہ کی بنیاد پر لکھیں اور چھے کتابوں پر انعام ملا۔ تدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ پروفیسر عنایت علی خان بنیادی طور پر یہ طنزومزاح کے شاعر تھے ۔ ان کی تصانیف میں ازراہ عنایت، عنایات،عنایتیں کیا کیا، نہایت ، ’نصابی کتب اردو‘، ،نصابی کتب اسلامیات(سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ) اوربچوں کے لیے متعدد کتب شامل ہیں. بچوں کے ادیبوں اور ملک کے ادبی حلقوں نے پروفیسر عنایت علی خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here