اسلام آباد(جواں اد ب رپورٹ) بچوں کے معروف ادیب، شاعر اور سہ ماہی ادب اطفال کے نائب مدیر ریاض عادل ڈاکٹر ہو گئے. ریاض عادل نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ماس کمیونیکنشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع Exploring public perception about framing of politicians, in the mirror of comedy TV shows of Pakistan.مزاحیہ ٹی وی پروگراموں کے آئینے میں سیاستدانوں سے متعلق عوامی رائے کی تشکیل کا جائزہ تھا. بچوں کے ادیبوں اور ادبی تنظیموں نے ریاض عادل کو اس کامیابی پر مبارک پیش کی ہے.