بچوں کی ادیبوں میں واٹس ایپ گروپس کی مقبولیت

0
233

لاہور(جواں ادب رپورٹ) بچوں کے ادیبوں میں واٹس ایپ گروپس کی مقبولیت. تعمیری، تخلیقی سرگرمیوں کےسا تھ ساتھ بچوں کے ادیبوں کے کوائف اور حالات زندگی محفوظ کرنے کی طرف پیش قدمی. جواں ادب رپورٹ کے مطابق بچوں کے معروف ادیب عبدالصمد مظفر نے “ادب اطفال” نامی واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا. دوسری جانب پاکستان رائیٹرز پوائینٹ کے رانا راشد نے بھی اپنے میگزین نالج پوائینٹ کے حوالے سے بچوں کے ادیبوں کو ایک جگہ اکٹھا کررکھا ہے. پھول بھائی کے تشکیل شدہ گروپ میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے ادیبوں کی ڈی پی (ڈسپلے پکچر) لگائی جاتی ہے اور ان کی خدمات ، اعزازات وغیرہ خاکے کی صورت میں پیش کیے جاتے ہیں. یہ خاکے بچوں کے ادیب ندیم اختر تحریر کر رہے ہیں.دوسری جانب رانا راشد علی کے واٹس ایپ گروپ میں بھی نامور ادیب شامل ہیں اور تحقیق، تنقید کے ساتھ ساتھ بچوں کے ادب کے ارتقا پر بحث کی جا رہی ہے. بچوں کے ادب سے وابستہ حلقوں نے ان گروپس کو بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور رانا راشد علی خان ، پھول بھائی کی کوششوں کو سراہا ہے.

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here