ڈاکٹر نسیم عباس احمر کی نئی تصنیف منظر عام پر آ گئی

0
170

اوکاڑہ(جواں ادب) اردو ادب کے جواں سال نقاد، ادیب اور محقق ڈاکٹر نسیم عباس احمر کی نئی تصنیف”میرزا ادیب،مطالعات فکشن اور ڈراما“ منظر عام پر آگئی۔ ڈاکٹر نسیم عباس احمر نے اپنی تصنیف میں میرزا ادیب کی شخصیت، فن،افسانوی اسلوب اور ڈراما نگاری کا بھرپور جائزہ پیش کیا ہے۔ قبل ازیں نسیم عباس احمر کی چھے تصانیف تنقیدی و ادبی حلقوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ڈاکٹر نسیم عباس آج کل جامعہ اوکاڑہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ادبی شخصیات نے ڈاکٹر نسیم عباس احمر کو ان کی تصنیف پر مبارک پیش کی ہے۔

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here