”نوعمر مصنف ایوارڈ “10 سے 18 سالہ بچوں کے لیے کہانیوں کا مقابلہ

0
944
  • پی ایل ایف کے زیر اہتمام ” نو عمر مصنف ایوارڈ“ کا اعلان۔ ادارے کے مطابق ” نو عمر مصنف ایوارڈ“ کا مقصد پاکستان میں مقیم ان ابھرتے ہوئے کہانی نویسوں کو فروغ دینا اور منظر عام پر لانا ہے جو کم عمری میں ہی غیر معمولی صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس ایوارڈ کے لئےکہانیاں جمع کروانے کا سلسلہ 14 نومبر ، 2022 ء سے شروع ہو کر 15 جنوری 2023 ء پر ختم ہو گا۔یہ ایوارڈ پاکستان میں مقیم 10 سے 18 سال تک کے بچوں کے لئے ہے۔
    اہلیت:
    پاکستان میں مقیم 10سے8 اسال تک کی عمر کے تمام بچے۔ کہانیاں انگریزی اور اردودونوں زبانوں میں لکھی جا سکتی ہیں۔
    کہانی بچے نے خود لکھی ہو اور اصل (Original) ہو۔
    عمر کے دو گروپوں کے لئے ایوارد کے دو سیٹ ہیں:
    عمر کا گروپ : 10 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کے لئے الفاظ کی حد:1500 سے 2000 الفاظ
    عمر کا گروپ : 14 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے الفاظ کی حد :2800 سے 3300 الفاظ
    نوٹ برائے مہربانی ایک بچہ صرف ایک کہانی جمع کروا سکتا ہے۔ ایک سے زائد کہانیاں جمع کرانے والوں کو نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔
    پاکستانی سیاق و سباق پر مبنی کہانی کو ترجیح دی جائے گی۔
    وہ تمام نو عمر مصنفین جو اپنے مسودے جمع کروارہے ہیں، آپ کے تعارفی مخط
    ( Cover Letter) میں مندرجہ ذیل معلومات شامل ہونی چاہئیں:
    . آپ کا مکمل نام
    گھر کا پت، ٹیلی فون نمبر ، اور ای میل
    ماضی میں لکھی گئی تحریروں کی تفصیل
    ایوارڈ کے لئے جمع کرائے گئے مسودہ کے الفاظ کی اندازً تعداد

 

 

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here