لاہور(جواں ادب رپورٹ) دائرہ علم و ادب پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ”دوسری کُل پاکستان اہلِ قلم کانفرنس“ (2 تا 4 اپریل 2021ء ) ملک میں شدید وبائی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔دائرہ علم و ادب کے ترجمان کے مطابق ملک میں بین الصوبائی سفری پابندیوں اور ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر فی الوقت کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے. نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا.