بچوں کا گلستان کی چوتھی سال گرہ

0
228

رپورٹ: وقاص اسلم کمبوہ

بچوں کا گلستان کی کامیاب اشاعت کے چار سال مکمل ہونے پر ملتان ٹی ہاؤس میں ہر سال کی طرح اس بار بھی بچوں کا گلستان کی سالگرہ تقریب و قومی ادب اطفال سیمینار2018کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروقار تقریب 8اپریل 2018 کو صبح 10بجے ملتان ٹی ہائوس میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت قاری محمد عبداللہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کی سعادت خرم فاروق ضیاء نے حاصل کی۔ اس پروقار تقریب کو دونشستوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلی نشت کا عنوان ’’بچوں کا ادب اور بچوں کا گلستان ‘‘ تھا۔ جس کی صدارت بچوں کا گلستان کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر حفیظ احمد(خانیوال) نے کی اور اس نشست کے مہمان ِ خصوصی محمد سجاد جہانیاں(ملتان) ، صالحہ صدیقی(کراچی) ، محمد طارق سمرا(خانیوال) ، سید فرخ رضا ترمذی(کبیروالا) ، حاجی محمد لطیف کھوکھر(لاہور) اور حافظ حمزہ شہزاد(خانیوال) تھے۔ تمام مہمانوں نے بچوں کا ادب اور بچوں کا گلستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پہلی نشست میں ام عمارہ اور وقاص اسلم نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔

اس پروقار تقریب کی دوسری نشست کا باقاعدہ آغاز ہوا۔


جس کا عنوان تھا ’’تقریب رونمائی کتب‘‘ اور اس نشست میں پانچ کتابوں’’پنکی اور کٹو‘‘ سمیرا انور(جھنگ)، ’’پھول کی قیدی‘‘ انسپکٹر احمد عدنان طارق(فیصل آباد) ،’’اپنا گھر‘‘ وقاص اسلم کمبوہ(خانیوال) ، ’’کپتان جی‘‘ عبدالرشید فاروقی(جھنگ) اور ’’اگستو بابا‘‘ ساجد کمبوہ(پھول نگر) شامل تھیں ۔ اس نشست کی صدارت کراچی سے تشریف لانے والی معروف صحافی ، ہر دلعزیز لکھاریہ ، سابق انچارج صفحہ ’’کرنیں‘‘ روزنامہ ایکسپریس اور معاون خاص بچوں کا گلستان محترمہ باجی حمیرا اطہر نے کی۔ اس نشست کے مہمانانِ خصوصی سلیم ناز(ملتان)، خواجہ مظہر نواز صدیقی(ملتان) ، محمد ریاست (راولپنڈی)، احمد عدنان طارق(فیصل آباد)، عبدالرشید فاروقی(جھنگ) ، سمیرا انور(جھنگ) ، وقاص اسلم (خانیوال)اور ساجد کمبوہ(پھول نگر) تھے۔ تمام مہمانوں نے باری باری پانچوں کتب پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نئی کتب کی اشاعت پر مصنفین اور گلستان کتاب گھر کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ملتان کے معروف کمپیئر ، علی و ادبی شخصیت شاکر حسین شاکر نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنی خوبصورت باتوں سے حاضرین کے دل جیتے ۔ معروف ناول نگار امجد جاوید عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپسی پر سیدھے بچوں کا گلستان سالگرہ تقریب میں تشریف لائے ۔ حاضرین محفل نے انہیں ڈھیروں مبارک باد پیش کی۔ دوسری نشست میں تصور عباس اور منیبہ مرتضیٰ نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔جب یہ نشست اختتام پذیر ہوئی اس کے بعد بچوں کا گلستان اور ریاست نامہ کے سال کے بہترین لکھاریوں کو ’’گلستانِ ادب ایوارڈ‘‘ اور ’’ریاست نامہ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جن میں بینا رانی(ملتان)،سعدیہ یاسین(شیخوپورہ) ، ساجد حسین نقشبندی(ملتان)، زاہدہ عروج تاج(بہاولپور) ، عاطر شاہین(ملتان) ، فردین علی ساگر(خانیوال) ، ستارہ آمین کومل(پیرمحل) ، محمد طاہر عمیر(کمالیہ)، زبیر ارشد(ملتان)، عبدالصمد مظفر (ملتان)، صالحہ صدیقی (کراچی)، سید عاطف حسین شاہ(بھلوال) ، عشوا رانا(سنانواں)، افشاں شاہد(کراچی) ، ملک علی رضا(میاں چنوں)، راحت عائشہ(کراچی) ، سائرہ غفار ، حافظ عبدلجبار سیال (لاہور)، سدرۃ المنتیٰ(پھلور) ، ابن آس محمد(کراچی)، فرزانہ ریاض(میلسی) ، ذیشان احمد (کبیروالا)، غلام عباس بھٹی(شجاع آباد) ، حفصہ محمد فیصل(کراچی) ، شاہانہ جمال سید(کراچی) ، نورین ایمان (کبیروالا)، احمد رضا انصاری(کوٹ ادو) ، ضیاء اللہ محسن(ساہیوال) ، امان اللہ نیئر شوکت (ملتان)، کائنات غزل(کراچی) ، مجید احمد جائی (ملتان)،قاسم سرویا(شیخوپورہ)اور حافظ محمد فیصل (لاہور)شامل ہیں ۔ سال کے دو خصوصی اعزازت حافظ محمد دانش عارفین (لاہور)اور محمد ندیم اختر(لیہ) کو دیے گئے۔

جب کہ سال کا سب سے بڑا اعزاز یعنی ’’رائٹر آف دی ایئر ایوارڈ ‘‘ حافظ محمد اقبال سحر(ساہیوال) کے حصے میں آیا۔اس کے علاوہ بچوں کا گلستان کے تمام لکھاریوں اور شرکاء میں رسائل، کتب ، اسناد ، اسٹیشنری اور خوب صورت تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں ملک بھر سے دو سو کے قریب رائٹرز نے شرکت کی۔ جن میں شاہد حفیظ (میلسی)، ہارون عدیم (خانیوال)، حافظ معاویہ ظفر (لاہور)، شاہد فاروق پھلور، ش۔م۔دانش (پائے خیل)، طارق جاوید اختر ہاشمی(جھنگ)، محمد حارث سمرا(خانیوال)، عرفات ظہور(ملتان)، شکیل جان ، قاضی جواد جمیل(ڈی۔آئی۔خان)، علی ارمغان صابر(خانیوال)، لائبہ نصیر ، خواجہ فرقان غنی(ملتان)، فرحان اشرف(ہارون آباد)، فوزیہ سمیع(ملتان)، مفتی عزیزالرحمان ، شہباز اکبر الفت(لاہور)، انعام الحق صابری(ملتان)، ڈاکٹر نصیر احمد شادانی(چوپرہٹہ) ، سدرہ گل مہک، محمد حق نواز(پیرمحل)، عثمان چوہدری، معروف اسد، محمد اسد، جویریہ مظہر صدیقی، مشہود صدیقی(ملتان)، وزدہ مقصود، اقصیٰ مقصود، منور عباس ، نعیم اکرم ، رضا اکرم(شورکوٹ) ، حسین فاروق، زید عثمان ، ڈاکٹر آصف سلیم ، اسلم رفیق ، حمیرا تبسم(بہاولپور) ، ڈاکٹر محمد عبیداللہ(خانیوال) ، مسز محمد عبیداللہ ، سمیع اللہ ملک(ملتان)، کلثوم مرتضیٰ ، کنیز بی بی ، مستنصر اقبال ہادی(لیہ)، غلام یاسین نوناری(مظفر گڑھ)، محسن علی طاب (لاہور)، سہیل رشید ، محمد عثمان امین، محمد نواز ، محمد امجد صابر (خانیوال)، ارشد بخاری(ملتان) ، صالح جوئیہ(ملتان) ، حافظ نعیم سیال ، شاہ بہرام انصاری ، فیصل ابراہیم ،عاقب حسنین ، زاہد شاکر ، محمد معاذ، شاہد سرگانہ، زاہد سرگانہ ، محمد ارحم شہزاد ، میرب شہزاد ، مسز حمزہ شہزاد ، مسز امجد صابر صاحب ، والدہ محترمہ حافظ حمزہ شہزاد، ساجد کمبوہ ، حافظ کریم اللہ ، انشرا ح رانا، وسیم سجاد ، وقاص رفیق، سید دانش رضا ، محمد معاذ ،مسز عظمیٰ ، قلندر عباس(کبیروالا)، اور محمد شہزاد شامل تھے۔

بچوں کا گلستان سالگرہ تقریب میں یونیورسٹی اور اسکولوں کے ٹیچرز اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ کچھ طالب علموں میں بچوں کا گلستان ’’ٹیلنٹ ایوارڈ‘‘ بھی دیے گئے جن میں محمد حمزہ ذوالفقار(دی میرٹ بیسڈ ہائی ا سکول جودھپور) اور حیدر عباس (الائیڈ اسکول کبیروالا ) شامل تھے۔تقریب میں کچھ اداروں کے منتظمین کو گلستان ادب ایوارڈز اور ریاست نامہ ایورادز پیش کیے گئے۔ جن میں علی عمران ممتاز(کرن کرن روشنی ملتان ) ، مرزمحمد یاسین بیگ ( صدر پاکستان رائٹر کونسل) ، محمد امجد صابر (پرنسپل دار ارقم ماڈل سکول ،سرائے سدھو) ، میڈم بشریٰ افضل (پرنسپل دی سکالر انگلش میڈیم ہائی سکول چوپڑہٹہ ) ، عبداللہ نظامی (تعمیر ادب فورم لیہ) ، قاری محمد عبداللہ (پاکستان رائٹرز ونگ ملتان) ، حاجی محمد لطیف کھوکھر (وفائے پاکستان ادبی فورم لاہور ) صداقت حسین ساجد (میاں اسحاق سنزشورکوٹ) محمد سعید سعیدی ( مدیر اعلیٰ بزم منزل کراچی) ، محمد انیس خان خان (معروف اسپیکر )،محمد آصف چودھری(فوٹوگرافر) ۔ اس کے علاوہ تقریب کے تمام مہمانان خصوصی کو بھی ’’گلستان ادب ایوارڈ ‘‘ اور ’’ریاست نامہ ‘‘ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ بچوں کا گلستان ٹیم کو ایک معیاری رسالہ شائع کرنے اور ایک یادگار تقریب کروانے پر ’’حسن کارکردگی ایوارڈز‘‘ سے نوازا گیا ۔ جس میں حافظ حمزہ شہزاد (چیف ایڈیٹر) ، تصور عباس سہو (ایڈیٹر) ، وقاص اسلم کمبوہ (سب ایڈیٹر) ، عبیداللہ انور (سٹی ایڈیٹر)،سید مشرف علی کاظمی (چیف آرگنائزر) ، غلام عباس بھٹی (ڈپٹی ایڈیٹر) ، عاکف نواز ( منیجنگ ایڈیٹر) ، محمد الیاس خالد(اعزازی ایڈیٹر) ،منیبہ مرتضیٰ (فنانس سیکریٹری )، ام عمارہ مرتضیٰ(آرگنائزر ، کمپیئر)شامل ہیں۔ اور اس کیٹیگری میں علی ارمغان صابر نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔
آخر میں بچوں کا گلستان ٹیم اور ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر موجود معزز مہمانوں کے جھرمٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور یوں ایک یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اپنی رائے دیجیے

Please enter your comment!
Please enter your name here